یو ایس اوپن : نواک جوکووچ ، ولیمز سسٹرز ٹائٹل سے ایک قدم مزید نزدیک ہوگئے

منگل 8 ستمبر 2015 11:17

یو ایس اوپن : نواک جوکووچ ، ولیمز سسٹرز ٹائٹل سے ایک قدم مزید نزدیک ہوگئے

نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8ستمبر ۔2015ء ) ٹاپ سیڈ نواک جوکووچ کی یو ایس اوپن کے ٹائٹل کی جانب پیش قدمی جاری ہے ، دوسری جانب وومنز ایونٹ کے کواٹر فائنل میں ولیمز سسٹرز آمنے سامنے ہوں گی ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی نمبر ایک نواک جوکوچ اور فرانس کےبتستا رابرٹو کے درمیان یو ایس اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں کانٹے دار مقابلہ ہوا ۔ دونوں کھلاڑیوں نے ایونٹ کے کواٹر فائنل میں جگہ بنانے کیلئے خوب جان ماری۔

(جاری ہے)

دوسرا سیٹ ہارنے کے بعد دفاعی چیمپئن نواک جوکوچ جذبات میں آ گئے اور اپنا ریکٹ توڑ ڈالا ۔ نواک جوکووچ نے مقابلہ 3-6، 6-4، 4-6 اور 3-6 سے اپنے نام کر کے کواٹر فائنل میں قدم رکھ لئے ۔ دوسری جانب وومنز ایونٹ میں ٹاپ سیڈ سرینا ولیمز کی پیش قدمی بھی جاری ہے۔ چوتھے راؤنڈ میں امریکی ٹینس اسٹار نے ہم وطن میڈسن کیز کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی ۔ کواٹر فائنل میں سرینا ولیمز کا اپنی بہن وینس ولیمز سے ٹاکرا ہوگا۔