ہندووٴں کیساتھ تعصب کا الزام، امیتابھ بچن نے پرستار کو آڑے ہاتھوں لے لیا

منگل 8 ستمبر 2015 11:55

ہندووٴں کیساتھ تعصب کا الزام، امیتابھ بچن نے پرستار کو آڑے ہاتھوں لے ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء)بالی ووڈ کے سپر سٹار امیتابھ بچن نے ہندوٴں کے ساتھ تعصب کا الزام لگانے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پرستار کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن نے ایک مداح کی جانب سے ہندووٴں کے خلاف تعصب کا الزام لگانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ہندووٴں کا مذہبی تہوار جنم اشٹمی منایا گیا لیکن امیتابھ بچن کی جانب سے اس موقع کی مناسبت سے سوشل میڈیا میں کوئی پیغام نہ پا کر ان کے ایک مداح سریش مستری نے ان پر ہندووٴں کے خلاف تعصب کا الزام لگایا۔

(جاری ہے)

سریش مستری نے امیتابھ کے فیس بک صفحے پر لکھا کہ مسلمانوں کی عید پر تو آپ مکمل صفحہ بھر دیتے ہیں لیکن ہندووٴں کے تہوار پر اتنی خاموشی کیوں؟ جس پر امیتابھ بچن نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مداح کو فیس بک پر ہی منہ توڑ جواب دے دیا۔ امیتابھ نے لکھا کہ جب کسی خاندان میں فوتگی ہو جائے تو تہوار نہیں منایا کرتے میرے چھوٹے بھائی کی طرح آدیش شری واستو کا کل انتقال ہو گیا اس لیے جنم اشٹمی کی مبارکباد نہیں دی۔ انہوں نے سریش مستری کو سخت الفاظ میں جواب دیتے ہوئے مزید لکھا کہ ہمیں ہندوستانی تہذیب و اقدار سیکھنے کے لیے آپ کے خیالات کی ضرورت نہیں ہے۔