بالی ووڈ فلم ”ویلکم بیک“ کی پاکستان میں بھی ریکارڈ بریکنگ کامیابی

منگل 8 ستمبر 2015 11:56

بالی ووڈ فلم ”ویلکم بیک“ کی پاکستان میں بھی ریکارڈ بریکنگ کامیابی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء)بالی ووڈ اداکار جان ابراہم اور شروتی حسن کی فلم ”ویلکم بیک“ نے پاکستان میں بھی ریکارڈ بریکنگ کامیابی حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

انڈیا ٹوڈے کے مطابق فلم ویلکم بیک اپنی ریلیز کے دن صرف ہندوستان میں ہی نہیں بلکہ پاکستان میں بھی کافی کامیاب ثابت ہوئی۔فلم”ویلکم بیک“ 2007 میں ریلیز بولی وڈ فلم ”ویلکم“ کے سیکوئل کے طور پر سامنے آئی ہے جس نے اپنی ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں کافی کامیابی حاصل کی۔فلم نے ہندوستان میں اب تک 20 کروڑ کے قریب کمائی کی جبکہ پاکستان میں پہلے ہی دن 3 کروڑ سے زیادہ کمائی حاصل کی ہے۔