اداکاری سے قبل مشکل زندگی کا سامنا کیا‘اداکارہ کنگنا رناوت

منگل 8 ستمبر 2015 11:56

اداکاری سے قبل مشکل زندگی کا سامنا کیا‘اداکارہ کنگنا رناوت

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) بالی ووڈ کی حسین اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ فلموں میں اداکاری کرنے سے پہلے انہوں نے ایک مشکل زندگی کا سامنا بھی کیا ہے۔کنگنا نے بتایا کہ جب وہ ممبئی آئی تو اس کے پاس کچھ بھی نہیں تھا اور اسے ٹیکسی اور رکشوں میں سفر کرنے کے علاوہ پیدل سفر بھی کرنا پڑتا تھا اور ان کے پاس گھر بھی نہیں تھا سونے کیلئے جگہ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں کئی مرتبہ فرش پر ہی سونا پڑتا تھا۔

(جاری ہے)

کنگنا نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں بہت مشکل دن بھی دیکھے ہیں اور اگر ان کی زندگی پر کہانی لکھی جائے تو اس پر بہت اچھی فلم تیار کی جا سکتی ہے۔کنگنا نے بتایا کہ ایک لڑکی کو فلموں میں اداکاری کرنے کیلئے بہت سے مشکل مراحل سے گزرناپڑتا ہے اور ان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ان کے کئیریر کے شروعاتی ٹائم میں انہیں بہت سے غلط لوگوں کا بھی سامنا کرنا پڑا۔تاہم انہوں نے اپنی محنت جاری رکھی اور آج وہ اس مقام پر ہیں کہ بالی ووڈ میں خاتون اداکارہ ہونے کی حیثیت سے سب سے زیادہ معاوضہ وصول کر رہی ہیں۔ کنگنا نے کہا کہ ان کی یہ خواہش ہے وہ اپنی زندگی پر ایک کتاب لکھیں۔