پاکستانی سمندری حدود کے محافظوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یوم بحریہ منایا گیا

منگل 8 ستمبر 2015 12:00

پاکستانی سمندری حدود کے محافظوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یوم بحریہ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) 1965 کی جنگ میں جب بھارت نے رات کے اندھیرے میں چھپ کر وار کیا تو پاکستان کی بحری فوج کسی بھی طرح پیچھے نہیں رہی اور بھارتی حملوں کا بھرپور جواب دیا۔پاکستان کی بحری فوج نے سمندری حدود کا بھی تحفظ کیا۔ تفصیلات کے مطابق انیس سو پینسٹھ میں جب دشمن نے پاک سرزمین پر اپنے ناپاک قدم رکھے تو ہماری بری، فضائیہ اور بحری فوج نے ایسا جواب دیا کہ دشمن کے دانت کھٹے ہو گئے۔

(جاری ہے)

سات اور آٹھ ستمبر کی درمیانی شب کو بھارتی جارحیت پر پاکستان بحریہ نے بھارت کی کاٹھیاوار کے ساحل پر واقع دوارکا کی بندرگاہ پر حملہ کرکے اسے مکمل ناکارہ کر دیا۔ نو ستمبر کو انڈیا کے طیاروں نے پاکستانی بحریہ کے دستے پر گولہ باری شروع کی تو پاک بحریہ کی توپوں نے بھارت کے تین طیاروں کو تباہ کرکے حملہ پسپا کر دیا۔پاکستان کی بحری فوج نے بائیس ستمبر کو بھارتی بحریہ پرحملہ کرکے ایک جنگی جہاز ڈبو کر انڈیا کی بحری طاقت کو سمندر بوس کر دیا۔ بھارت کے پاکستان کے متعلق سارے اندازے اور تخمینے غلط ثابت ہوئے۔یوم بحریہ کے حوالے سے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔