اسلام آباد : پاکستانی براق ڈرون کی خبر پر بھارت کو چُپ لگ گئی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 8 ستمبر 2015 12:11

اسلام آباد : پاکستانی براق ڈرون کی خبر پر بھارت کو چُپ لگ گئی۔

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 ستمبر 2015 ء) : پاکستان نے گذشتہ روز براق ڈرون کا کامیاب تجربہ کیا جس کے نتیجے میں بھارتی حکام کی بولتی بند ہو گئی ہے.

(جاری ہے)

بھارتی حکام کے عدم تحفظ کا اظہار ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں بھی کیا گیا جس میں کہا گیا کہ براق ڈرون کا کامیاب تجربہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پاکستان ریمورٹ کنٹرول طیارے سے دشمن کا خاتمہ کرنے والے چند ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے. لیکن یہ شک بھی ظاہر کیا کہ براق چینی ڈرون کی ساخت سے مماثل معلوم ہوتا ہے . بھارتی اخباروں نے پاکستان کے پاس موجود ٹیکنالوجی پر تشویش کا اظہار کیا جس سے خود بھارت تاحال محروم ہے.

متعلقہ عنوان :