ہاکی اولمپین شہزادہ سید آغا شاہ رخ 89بر س کی عمر میں انتقال کرگئے

منگل 8 ستمبر 2015 12:40

ہاکی اولمپین شہزادہ سید آغا شاہ رخ 89بر س کی عمر میں انتقال کرگئے

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8ستمبر ۔2015ء ) قومی ہاکی ٹیم کے سابق اولمپیین اور سائیکلنگ میں ایشین سلور میڈلسٹ شہزادہ سید آغا شاہ رخ 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

اولمپیئن شہزادہ سید آغا شاہ رخ 1948ء کے اولمپکس مقابلوں میں پاکستان ہاکی ٹیم کے نائب کپتان رہے تھے، انہوں نے 1956ء کے اولمپکس میں سائیکلنگ ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 1958ء کی ٹوکیو ایشین گیمز میں سائیکلنگ کے ایونٹ میں سلور میڈل جیتا ۔