بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کا کراچی کے بعد لاہور میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

منگل 8 ستمبر 2015 12:46

بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کا کراچی کے بعد لاہور میں سیکورٹی انتظامات کا ..

لاہوراُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے سیکورٹی وفد نے کراچی نیشنل سٹیڈیم کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد قذافی سٹیڈیم لاہور کی سیکورٹی کا جائزہ بھی لیا۔بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کا چار رکنی وفد بنگلہ دیشی ویمن کرکٹ ٹیم کے رواں ماہ کے آخر میں ہونے والے دورہ پاکستان کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے پاکستان آیاہواہے ، بنگلہ دیشی ویمن کرکٹرز نے دورہ پاکستان میں تین ون ڈے اور تین ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں ، بنگلہ دیشی ویمن کرکٹرز نے پاکستان میں سیکورٹی انتظامات کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا تھا جس کے بعد بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کو سیکورٹی وفد کی کلیئرنس سے مشروط کر دیا ہے۔

بی سی بی سیکورٹی انچارج امام اعظم کی سربراہی میں پی سی بی آفیشلز اور سیکورٹی افسران نے گذشتہ روز کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کا دورہ کیا جبکہ نجی ہوٹل میں چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے ملاقات بھی کی تھی سیکورٹی وفد نے لاہور میں پنجاب سیکرٹریٹ کے ہوم سیکرٹری پنجاب ملک اعظم سلیمان،سی سی پی او لاہور امین وینس اور دیگر سیکورٹی افسران سے ملاقات کی جہاں بنگلہ دیشی سیکورٹی وفد کو شہر میں سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

آفیشلز اور سیکورٹی افسران نے اس موقع پر وفد کو پاکستان میں سیکورٹی انتظامات کے بارے میں یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :