کلاس روم میں موجود طالبہ سر پر پنکھا گرنے سے شدید زخمی ہو گئی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 8 ستمبر 2015 13:55

کلاس روم میں موجود طالبہ سر پر پنکھا گرنے سے شدید زخمی ہو گئی۔

سعودی عرب (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 ستمبر 2015 ء) : غیر ملکی اخبار کے مطابق سعودی شہر ریاض کے ایک اسکول میں پنکھا گرنے سے ایک طالبہ زخمی ہوگئی.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق طالبہ اپنی سہیلیوں کے ہمراہ کمرہ جماعت سے باہر نکل رہی تھی جب اس کے سر پر پنکھا گر پڑا جس کے باعث طالبہ شدید زخمی ہو گئی. زخمی حالت میں طالبہ کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے زخم زیادہ گہرا ہونے کے باعث ٹانکے لگائے. متاثرہ طالبہ کے والد نے مطالبہ کیا کہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے.

متعلقہ عنوان :