دوران پرواز کم سن لڑکی کو غیر مناسب طریقے سے چھُونے والے پاکستانی لڑکے پر مقدمہ درج کر دیا گیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 8 ستمبر 2015 15:11

دوران پرواز کم سن لڑکی کو غیر مناسب طریقے سے چھُونے والے پاکستانی لڑکے ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 ستمبر 2015 ء): دوران پرواز کم سن مسافر لڑکی کو غیر مناسب انداز میں چھُونے پر پاکستانی شخص کو گرفتار کر لیا گیا. تفصیلات کے مطابق نیو یارک سے لووا جانے والی امریکی پرواز میں سفر کرنے والی کم سن لڑکی اپنی نشست پر براجمان تھی کہ ایسے میں ایک شخص کے غیر مناسب انداز میں چھُونے پر جاگ گئی . متاثرہ لڑکی کے والد نے امریکی ائیر لائن اور پاکستانی شخص کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ہے.

(جاری ہے)

پاکستانی شخص جس کی شناخت محمد آصف چوہدری کے نام سے ہوئی ہے، کو پرواز کے لینڈ کرنے کے فوری بعد گرفتار کر لیا گیا البتہ آصف نے اپنے اوپر لگے الزامات کی تردید کی ہے. مقدمے کے مطابق پاکستانی شخص کم سن لڑکی جس کی عمر 12 سے 16 کے مابین بتائی گئی ہے، کی ساتھ والی خالی نشست پر بیٹھا جس پر اس کے غیر مناسب لمس سے کم سن لڑکی جاگ گئی اور بعد ازاں فلائٹ اٹینڈنٹ کو بھی اس شخص کی حرکت سے متعلق آگاہ کیا. فلائٹ لینڈ کرنے کے بعد ایف بی آئی نے بھی پاکستانی شخص سے ملاقات کی تاہم امریکی ائیر لائن کا کہنا تھا کہ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کیا جبکہ ائیر لائن میں کم سن مسافروں کا خاص طور پر خیال رکھا جاتا ہے.