آئندہ نسلیں چیف جسٹس کو دعائیں دیں گی، کوکب اقبال اور ججز کا مکالمہ

منگل 8 ستمبر 2015 16:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) قومی زبان اردو کے بارے میں سپریم کورٹ میں مقدمے کی سماعت کے دوران کوکب اقبال ایڈووکیٹ اور ججز کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا ہے جس میں کوکب اقبال نے کہا کہ چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے جو فیصلہ دیا ہے اس پر آئندہ آنے والی نسلیں بھی انہیں دعائیں دیں گی اس پر جسٹس دوست محمد خان نے کہا کہ ان دعاؤں میں سے ایک چھوٹا سا حصہ مجھے اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دیا جائے جبکہ چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ اخبارات میں اپنا نام اور ذکر پڑھ کر زچ ہوتا ہوں کبھی میڈیا میری تعریف کر دیتا ہے اور کبھی نہیں بھی نہیں کرتا ۔

متعلقہ عنوان :