وفاقی ہسپتالوں کے پیرا میڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹرز ہیلتھ رسک الاوٴنس سمیت دوسرے مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاج ‘مریض پریشان

منگل 8 ستمبر 2015 16:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) وفاقی ہسپتالوں کے پیرا میڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹرز ہیلتھ رسک الاوٴنس سمیت دوسرے مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاج کیا گیا میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی ہسپتالوں کے پیرامیڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹرز کے حقوق کی تنظیم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ہیلتھ رسک الاوٴنس کی عدم منظوری کیخلاف تمام ہسپتالوں کے او پی ڈیز بند رکھنے کا اعلان کیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطابق تمام ہسپتالوں میں مکمل ہڑتال کی گئی تاہم ایمرجنسی وارڈز کھلے رہے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری کیلئے پولی کلینک سے وزیراعظم سیکرٹریٹ تک ریلی نکالی جائیگی جبکہ دھرنا بھی دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :