وشوہندو پریشد ہندوؤں کی آبادی بڑھانے کیلئے مہم چلائی جائیگی

منگل 8 ستمبر 2015 16:32

وشوہندو پریشد ہندوؤں کی آبادی بڑھانے کیلئے مہم چلائی جائیگی

ناسک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) بھارت میں مسلمان آبادی میں اضافے سے پریشان وشوہند پریشد نے ہندو آبادی میں اضافے کیلئے خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں وشوہندوپریشد کے سربراہ پروین نوگڑیا نے کہا ہیکہ جلد ہی ہندوؤں کی تعداد بڑھانے کیلئے کوششوں آغاز کردیا جائیگا ایسے تمام ہندو خاندان جن کی اولاد نہیں ہے ان کیلئے ایک خصوصی ہیلپ لائن شروع کی جائیگی جہاں پر ان کو بچوں کی پیدائش کے سلسلے میں ہونیوالی مشکلات کے حل پیش کئے جائینگے اور ان کا علاج کیاجائیگا، علاج کے بعد ہر خاندان کو کم از کم چار بچے پیدا کرنے پر قائل کیا جائیگا، توگڑیا نے کہا کہ ہندوؤں کی تعداد میں 80 فیصد کمی انتہائی تشویش کی بات ہے، اسی لئے ہندوؤں کی آبادی میں اضافے کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جائینگی۔