رواں سال میں اب تک14ٹیموں کے مابین110ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے گئے

منگل 8 ستمبر 2015 16:33

رواں سال میں اب تک14ٹیموں کے مابین110ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء)رواں سال2015ء کے دوران یکم جنوری سے اب تک14ٹیموں کے مابین110ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے گئے جن میں سے105میچ فیصلہ کن اور5میچ غیرفیصلہ کن رہے۔افعانستان نے10میچ کھیلے،3میچ جیتے اور7میچ ہارے افعانستان کی کامیابی کاتناسب30فیصدہے۔ایک رپورٹ کے مطابق آسٹریلیانے16میچ کھیلے،14میچ جیتے،ایک میچ ہارااورایک میچ غیرفیصلہ کن رہا آسٹریلیاکی کامیابی کاتناسب93.33فیصدہے۔

بنگلہ دیش نے15میچ کھیلے 10 میچ جیتے اور5میچ ہارے بنگلہ دیش کی کامیابی کاتناسب66.66فیصدہے۔انگلینڈنے19میچ کھیلے،7میچ جیتے،11میچ ہارے اورایک میچ غیرفیصلہ کن رہا انگلینڈ کی کامیابی کاتناسب38.88فیصدہے۔بھارت نے18میچ کھیلے،11میچ جیتے،6میچ ہارے اورایک میچ غیرفیصلہ کن رہا بھارت کی کامیابی کا تناسب 64.70فیصدہے۔

(جاری ہے)

آئرلینڈنے12میچ کھیلے،5میچ جیتے،5میچ ہارے اور2میچ غیرفیصلہ کن رہے آئرلینڈکی کامیابی کاتناسب50فیصدہے۔

نیوزی لینڈنے29میچ کھیلے،19میچ جیتے،9میچ ہارے اورایک میچ غیرفیصلہ کن رہانیوزی لینڈکی کامیابی کاتناسب67.85فیصدہے۔پاکستان نے20میچ کھیلے،9میچ جیتے ،10میچ ہارے اورایک میچ غیرفیصلہ کن رہا پاکستان کی کامیابی کاتناسب47.36فیصدہے۔سکاٹ لینڈنے10میچ کھیلے،ایک میچ جیتا،8میچ ہارے اورایک میچ غیر فیصلہ کن رہاسکاٹ لینڈکی کامیابی کاتناسب11.11فیصدہے۔

جنوبی افریقہ نے19میچ کھیلے،12میچ جیتے اور7میچ ہارے جنوبی افریقہ کی کامیابی کا تناسب 63.15 فیصدہے۔سری لنکانے19میچ کھیلے،8میچ جیتے،10میچ ہارے اورایک میچ غیرفیصلہ کن رہا سری لنکاکی کامیابی کا تناسب 44.44 فیصد ہے۔ یواے ای نے 6میچ کھیلے اورتمام میچوں میں اسے شکست کاسامناکرناپڑا یواے ای کی کامیابی کاتناسب صفرفیصدہے۔ویسٹ انڈیزنے12میچ کھیلے،4میچ جیتے اور8میچ ہارے ویسٹ انڈیزکی کامیابی کاتناسب33.33فیصدہے۔زمباوے نے15میچ کھیلے،2 میچ جیتے،12میچ ہارے اورایک میچ غیرفیصلہ کن رہا زمباوے کی کامیابی کا تناسب 14.28فیصدہے۔