آرمی چیف جنرل راحیل شریف عام لوگوں کا دل جیتنے میں‌بھی کامیاب ہو گئے۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 8 ستمبر 2015 16:39

آرمی چیف جنرل راحیل شریف عام لوگوں کا دل جیتنے میں‌بھی کامیاب ہو گئے۔

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 ستمبر 2015 ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے عہدہ سنبھالتے ہی پاکستان کی عوام کے دل میں گھر کر لیا ہے. اپنے بے باک فیصلوں اور دہشت گردوں لکو سر زمین پاکستان سے مٹا ڈالنے کے عزم نے عام انسان تک آرمی چیف کو مقبولیت بخشی.

(جاری ہے)

پاکستان عوام آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے کارناموں اور ان کے فیصلوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے جگہ جگہ کبھی ان کے نام تشکر بھرے بینر لٹکاتی ہے تو کبھی اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لیے آرمی چیف کے نعرے لگاتی ہے.

دریں اثنا راولپنڈی کی سڑکوں پر بھی ایک ایسا ٹرک نظر آیا جس پر ٹرک مالک نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تصویر بنوا رکھی تھی. جب ٹرک مالک سے اس سے متعلق پو چھا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ہمارے ہیرو اور شیر پاکستان ہیں. واضح رہے کہ اس سے قبل اہل کراچی نے بھی جنرل راحیل شریف کا شکریہ ادا کرنے کے لیے علاقہ میں بٍل بورڈ لگوایا تھا جس پر اہل کراچی نے کراچی کو بچانے کے لیے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا تھا.