ملک سپورٹس جونیئر نے کرک ڈسٹرکٹ انڈر17 کرکٹ ٹیم کو 58 رنز سے شکست دیدی

منگل 8 ستمبر 2015 16:48

ملک سپورٹس جونیئر نے کرک ڈسٹرکٹ انڈر17 کرکٹ ٹیم کو 58 رنز سے شکست دیدی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) ملک سپورٹس جونیئر کرکٹ ٹیم نے کرک ڈسٹرکٹ انڈر17 کو 58 رنز سے شکست دیدی ، خیبر میڈیکل گراؤنڈ پر منعقدہ تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں ملک سپورٹس جونیئر کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 135 رنز بنائے جس میں بلال آفریدی نے 36 ، اشفاق 23 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ۔

(جاری ہے)

کرک ڈسٹرکٹ کی طرف سے نعمان زاہد اور ہارون نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ جواب میں کرکٹ ڈسٹرکٹ انڈر17 کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 22 ویں اوور میں 97 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی ۔ آصف 22 ، ایم ایس جونیئر کی جانب سے ابوبکر تین کاشف اور نعمان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ اس طرح میچ میں ملک سپورٹس نے 58 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ۔ بلال کو بہترین پرفارمنس پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیاگیا۔ میچ میں ظہیر الله اور ساجد نے ایمپائرنگ جبکہ ساجد جونیئر نے سکورر کے فرائض انجام دیئے ۔

متعلقہ عنوان :