ودہو لڈنگ ٹیکس کیخلاف ملک بھر کی تا جر برادری (کل) خیبر سے کراچی تک شٹر ڈاؤن ہڑتال کر یگی،محمد کاشف چو ہدری

عوام پہلے ہی35قسم کے ٹیکس ادا کر رہے ہیں ،پیٹرولیم مصنو عات پر 45فیصد ،ملک بھر کے 13کروڑ مو بائل صارفین پر 34فیصد ٹیکس لگا یا گیا ہے پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں تاجروں ،عوام ،غریب لوگوں کے بینکوں میں پیسے رکھنے اور نکالنے پر ٹیکس کا نفاذ کیا گیا ہے، 9ستمبر کی ہڑتال کے سلسلے میں تا جروں کے جا ئزہ اجلاس سے خطاب

منگل 8 ستمبر 2015 17:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء)آل پاکستان تاجر اتحاد کے مر کزی صدر محمد کاشف چو ہدری نے کہا ہے کہ 0.3فیصد ودہو لڈنگ ٹیکس کے خلاف ملک بھر کی تا جر برادری 9ستمبر کو خیبر سے کراچی تک مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کر ے گی اور یہ حکو مت کے اس ظالمانہ فیصلے کے خلاف تاجر برادری کی جانب سے شروع کردہ تحریک کا نقطہ آغاز ہو گا۔انھوں نے کہا ود ہو لڈنگ ٹیکس کا نفاذ صر ف تا جر برادری کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ پو ری پا کستانی قوم کا مسئلہ ہے ہم پو ری قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں،جب تک ودہو لڈنگ ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ واپس نہیں لیا جا تااُس وقت تک حکو مت سے کو ئی با ت نہیں ہو گی۔

کاشف چو ہدری نے کہا پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں تاجروں ،عوام ،غریب لوگوں کے بنکوں میں پیسے رکھنے اور نکالنے پر ٹیکس کا نفاذ کر دیا گیا،حکو مت کے اس فیصلے سے ملک میں ہنڈی اور حو الے کے کارو بار کو فرو غ ملے گا اور لو گ بنکوں میں پیسے رکھنے سے گر یز کر یں گے جس کے باعث ملکی معیشت مز ید کمزور ہو جا ئے گی اور بنک دیوالیہ ہو جا ئیں گے،ودہولڈنگ ٹیکس کی وجہ سے بینکنگ سیکٹر سے 880ارب روپیہ نکل گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے 9ستمبر کی ہڑتال کے سلسلے میں تا جروں کے جا ئزہ اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر کامران عباسی ،زاہد بختاوروی، افتخار شہزادہ ،اعجاز عباسی ،رانا عبد القدیر ،مہر اﷲ داد، آصف علی ،چو ہدری محمد حُسین ، اشفاق عباسی ،شو کت پر اچہ ،خو اجہ خلیل سالار ، ملک صفت ، چو ہدری سعید ، سر دار ظہیر ، محمد خالد ،عتیق جنجو عہ ، عبید عباسی ، نو ید عباسی ، ملک سجاد ، ضیاء احمد ،نا صر عباسی اور دیگر تا جر رہنماء بھی مو جو د تھے ۔

محمد کاشف چو ہدری نے کہا ملک بھر کی تاجر برادری اور عوام پہلے ہی35قسم کے ٹیکس ادا کر رہے ہیں جبکہ پیٹرولیم مصنو عات پر 45فیصد اور ملک بھر کے 13کروڑ مو بائل صارفین پر 34فیصد ٹیکس لگا یا گیا ہے جب ضروریات زندگی کی ہر چیز پر انڈئریکٹ ٹیکس لگا یا گیا ہے ۔انھوں نے وزیر اعظم نو از شر یف سے مطالبہ کیا کہ ملک کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر مو جو دہ صارتحال میں مسئلے کے حل کے لیے وہ خود مداخلت کر یں اور اس مسئلے کو حل کروائیں کیو نکہ اس ٹیکس کے نفاذ سے بنک میں مو جو د امانتی ،زکوۃ،پنشن ،فلاحی اور رفاعی مد میں رکھے گئے رقوم سے کٹو تی کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ودہولڈنگ ٹیکس سے ملک میں ہنڈی اورحوالے کے کاروبار کو فروغ ملے گا اور سرمایہ کار اپنا سر مایہ بیرون ملک منتقل کر یں گے ۔ ایف بی آر کے بدعنوان نظام کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے حکومت اگر معیشت کی بہتری چاہتی ہے تو مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر ود ہولڈنگ ٹیکس کے مسئلے کو حل کرے اور ٹیکس کے نطام میں اصلاحات لائی جائیں۔محمد کاشف چو ہدری نے کہا ودہولڈنگ اس لیے لگایا کہ ایف بی آر کا کرپٹ ڈھانچہ براہ راست ٹیکس لینے میں ناکام ہو گیا اس لیے بلواسطہ ٹیکس لگایا جا رہا ایف بی آر کے 43ہزار ملازمین اس ملک اور حکومت پر بوجھ ہیں۔