ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا کابینہ ڈویڑن کی کینٹین پر چھاپہ ، صفائی کے ناقص انتظامات پر 30 ہزار روپے جرمانہ

منگل 8 ستمبر 2015 17:30

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء ) وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے کابینہ ڈویڑن کی کینٹین پر چھاپہ مار کر صفائی کے ناقص انتظامات پر کنٹین انتظامیہ کو 30 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کے ایکشن کے بعد متحرک ہوگئی ، انتظامیہ نے کابینہ ڈویڑن کی کینٹین پر چھاپہ مارا اور اس دوران صفائی کے ناقص انتظامات پر کنٹین کو 30 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔

متعلقہ عنوان :