پانی پر دوڑنے کا عالمی ریکارڈ

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 8 ستمبر 2015 17:38

پانی پر دوڑنے کا عالمی ریکارڈ

چین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8ستمبر2015ء) کیا کبھی ایسے شخص کے بارے میں سنا ہے جو پانی میں بھی دوڑ لگا سکتا ہو؟ وہ پانی پر تیزی سے ایسے دوڑ سکتا ہو جیسے سٹرک پر دوڑ رہا ہو؟ شی لیلیانگ کا تعلق چین کے شہر کوانژو سے ہے اور وہ مشہور زمانہ شاؤلین ٹیمپل میں راہب ہے۔شی لیلیانگ پانی پر بھی دوڑ سکتا ہے۔ شی لیلیانگ نے پانی پر دوڑ کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔

جنوری میں شی لیلیانگ نے پانی پر 120 میٹر دوڑ لگائی تھی مگر اب اس نے اپنا ریکارڈ 5 میٹر سے توڑ دیا۔

(جاری ہے)

اب اس نے پانی پر 125 میٹر دوڑ لگائی ہے۔ شی لیلیانگ نے پانی پر دوڑنے کے لیے لکڑی کی ہلکی پھلکی تختیوں کو ایک رسی سے باندھ کر رسی کو دریا کے دونوں کناروں سے باندھ دیا۔یہ تختیاں اتنی پتلی اور ہلکی تھی کہ ہاتھ رکھنے سے بھی پانی میں ڈوب جائیں۔ ایسے میں شی لیلیانگ اتنی تیزی سے دوڑا کہ تختیوں کے ڈوبنے سے پہلے ہی اگلی تختی اور پھر اس اگلی تختی پر پہنچ جاتا۔ تاہم دریا کے دوسرے کنارے سے چند میٹر پہلےہی وہ پانی میں گر گیا، مگر اس وقت تک وہ 125 میٹر تک کا فاصلہ طے کر چکا تھا۔

متعلقہ عنوان :