بھارت : 100 سے زائد نوجوانوں کو بے وقف بنانے والی دو لڑکیاں‌گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 8 ستمبر 2015 17:52

بھارت : 100 سے زائد نوجوانوں کو بے وقف بنانے والی دو لڑکیاں‌گرفتار

بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 ستمبر 2015 ء) : حیدر آباد سے تعلق رکھنے والی دو کم سن لڑکیوں کو میر چوک پولیس نے گرفتار کر لیا. تفصیلات کے مطابق دونوں کم سن لڑکیاں فیس بُک پر جعلی پروفائل بنا کر ماڈلز کی تصاویر لگاتی تھیں جس سے لڑکے رغبت کے باعث ان کی باتوں میں آ جاتے تھے.

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ دونوں لڑکیاں نوجوانوں سے سم کارڈز، پیسےاور تحائف وصول کرتی تھیں. جب پولیس نے فیس بُک پرر موجود ان کے دوستوں سے رابطہ کیا تو حقیقت کھُل کر سامنے آ گئی اور فراڈ پکڑا گیا. بعد ازاں پولیس نے دونوں کم سن لڑکیوں کو فی بُک پر دئے گئے ان کے ایک رشتہ دار کے گھر سے گرفتار کر لیا. پولیس نے بتایا کہ ایک اندازے کے مطابق دونوں لڑکیاں 100 سے زائد نوجوانوں کو دھوکہ دے چُکی ہیں.

متعلقہ عنوان :