آئیسکو کے شکایتی مراکز تحلیل ہونے کے بعد رہائشیوں کو شکایات کا اندراج کروانے میں شدید مشکلات کا سامنا
منگل 8 ستمبر 2015 17:53
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) آئیسکو کے شکایتی مراکز تحلیل ہونے کے بعد جڑواں شہر کے رہائشیوں کو دن میں بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ اور دیگر بجلی کے مسائل کے حل کے شکایات کے اندراج کروانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری کا کہنا تھا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ روز کا معمول بن چکا ہے ۔ جس کی شکایت کے بل پر موجود فون پر کال کریں تو کوئی فون وصول نہیں کرتا ۔
ایک دوسرے شہری نے میڈیا کو بتایا کہ بجلی کے بلوں پر ایک لینڈ لائن اور دو موبائل نمبرز دیئے گئے جس پر کوئی بھی فون نہیں اٹھاتا بعدازاں تو نمبرز ہی بند ملتے ہیں رہائشیوں کا کہنا ہے کہ کسٹمرز سنٹرز کے چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں وہ بھی صارفین کی شکایات پر دلچسپی نہیں لیتے ۔(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ چھ ماہ قبل انتظامیہ نے شکایتی مراکز کو غیر فعال کر دیا تھا گزشتہ سال فروری میں کمپنی نے ازسرنو تمام مقاصد کے لئے ایک ہیلپ لائن 118 قائم کرنے کی تجویز پر کام کر رہی تھی جس پر صارفین کی شکایات کا ازالہ کیا جانا تھا تاہم یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو نہ پہنچ سکا ۔
مزیر براں ذرائع نے دعوی کیا کہ یہ اقدام مجوزہ کمیٹی کی نجکاری و نیلامی کے ذریعے رقم حاصل کرنا ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ شکایتی مراکز کو ختم کرنے کے لئے نیپرا اور وزارت پانی و بجلی کو بھی اعتماد میں لیا گیا تھا ۔ اس اقدام کے بعد وزارت پانی و بجلی نیپرا کمپنی کو انتہائی موثر دیکھ رہے ہیں جس میں کوئی زائد بل اور نقص اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ تک کی شکایت بھی نہیں ۔ صارفین نے چیف ایگزیکٹو افسر پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کیا جو کہ اعلی اتھارٹی نے شکایت دور کرنے کے لئے قائم کیا ہے ۔ ایک شہری کا کہنا ہے کہ یہ لوگ بہت سے سوالات پوچھتے ہیں لیکن کرتے کبھی نہیں یہ صرف اعلی طبقات کے لئے قائم کیا گیاہے اگر آپ کے پاس کوئی ریفرنس نہیں تو کوئی بھی آپ کی شکایات نہین سنے گا دریں اثناء آئیسکو افسران کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی کے باعث 118 بند کر دی گئی تاہم جلد نئی سہولت کا اعلان کر دیا جائے گا ۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.