عقیدہ ختم نبوت ہمارے دین کی جان اور اسلام کی روح ہے، اس کا تحفظ جان پر کھیل کر بھی کریں گے ، جان کی قربانی کی ضرورت پیش آئی تو دریغ نہیں کریں گے ، قادیانیوں کو فوج،عدلیہ اور بیورکریسی جیسے تمام کلیدی عہدوں سے ہٹایاجائے ، حکومت یوم ختم نبوت 7ستمبر کو عالمی سطح پرمنانے کا اعلان کرے ، علماء ومشائخ عملی سیاست میں بھر پورحصہ لیں

سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے صاحبزادہ اویس نورانی ،ظفر اقبال جلالی اور دیگر مقررین کا خطاب

منگل 8 ستمبر 2015 18:42

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء ) سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب میں مقررین نے کہاہے کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے دین کی جان اور اسلام کی روح ہے اس کا تحفظ جان پر کھیل کر بھی کریں گے ۔اگر جان کی قربانی کی ضرورت پیش آئی تو دریغ نہیں کریں گے ، قادیانیوں کو فوج،عدلیہ اور بیورکریسی جیسے تمام کلیدی عہدوں سے ہٹایاجائے اور حکومت وقت سے مطالبہ کیاکہ یوم ختم نبوت 7ستمبر کو عالمی سطح پرمنایا جائے ،جمعیت علماء پاکستان ملک بھر سے بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی۔

علماء ومشائخ سے اپیل کی کہ وہ عملی سیاست میں بھر پورحصہ لیں اور منتخب ہو کر اسمبلیوں میں پہنچیں اور نظام مصطفیؐکے نفاذ کی عملی جدوجہدکریں۔ منگل کو محرک اعظم تحریک ختم نبوت قائد ملت اسلامیہ الشاہ امام احمد نورانی صدیقی اوران کے ساتھ تحریک ختم نبوت ؐمیں شامل غازیان اور مجاہدین کو خراج تحسین پیش کرنے اورعقیدہ ختم نبوت کے ساتھ تجدید عہد وفا کرنے کے لیے جامعہ اسلام آباد کے علماء وفضلاء کی نمائندہ تنظیم اسلام آباد علماء کونسل انٹر نیشنل کے زیر اہتمام جامعہ اسلام آباد میں ’’سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس ‘‘ اسلام آباد علماء کونسل انٹرنیشنل کے چیئرمین ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی کی زیر سرپرستی منعقد ہوئی ۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے مہمان خصوصی جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری جگرگوشہ قائد ملت اسلامیہ صاحبزادہ الشاہ محمد اویس نورانی تھے۔ان کے علاوہ جامعہ محمدیہ ضیاء العلوم راولپنڈی کے مہتمم پیر سید ضیاء الحق شاہ سلطانپوری ،جامعہ رضویہ ضیاء العلوم راولپنڈی کے ناظم اعلیٰ پیر سید شہاب الدین شاہ سلطانپوری ،بزم غوثیہ سلطانیہ پاکستان کے سرپرست اعلیٰ پیر ندیم سلطان قادری ،مرکزی امیر مجلس تحفظ تاجدار ختم نبوت پاکستان پیر ذوالفقارمصطفی ہاشمی ، انجمن جلالیہ رضویہ پاکستان کے جوائنٹ سیکرٹری علامہ نواز بشیر جلالی، علامہ ابو بکر چشتی،علامہ غفران محمود سیالوی ، جمعیت علمائے پاکستان پنجاب کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید اختر نورانی ،پروفیسر جی۔

اے حق چشتی ، مفتی ضمیراحمد ساجد،سید محمد علی واسطی کے علاوہ کثیر تعدادمیں علماء ومشائخ نے بھر پور شرکت کی۔اس کے ساتھ ساتھ آزادکشمیر سمیت ملک بھر سے ختم نبوت کے پروانے قافلہ در قافلہ کثیر تعدادمیں شریک ہوئے ۔ صاحبزادہ الشاہ محمد اویس نورانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے دین کی جان اور اسلام کی روح ہے اس کا تحفظ جان پر کھیل کر بھی کریں گے ۔

اگر جان کی قربانی کی ضرورت پیش آئی تو دریغ نہیں کریں گے اور کہاکہ قادیانیوں کو فوج،عدلیہ اور بیورکریسی جیسے تمام کلیدی عہدوں سے ہٹایاجائے اور حکومت وقت سے مطالبہ کیاکہ یوم ختم نبوت 7ستمبر کو عالمی سطح پرمنایا جائے اور مزید کہاجمعیت علماء پاکستان ملک بھر سے بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی۔علماء ومشائخ سے اپیل کی کہ وہ عملی سیاست میں بھر پورحصہ لیں اور منتخب ہو کر اسمبلیوں میں پہنچیں اور نظام مصطفیﷺکے نفاذ کی عملی جدوجہدکریں اوردیگر مقررین نے تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے اسلاف نے اپنے خون سے عقیدہ ختم نبوت کے گلشن کی آبیاری کی اور کہاکہ ہم حکومت کو یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ عقیدہ ختم نبوت کی حقیقی ترجمان اہل سنت وجماعت ہیں اور عقیدہ ختم نبوت پر تا قیام قیامت پہرہ دیں گے ۔

واجدشمس الحسن کا برطانیہ میں قادیانیوں کے اجتماع عام میں قادیانیوں کی حمایت میں دیا جانے والا بیان قابل مذت ہے ،پیپلز پارٹی اور حکومت کی طرف سے دی جانے والی مراعات واپس لی جائیں اور کہاکہ ختم نبوت کے ایکٹ کو بچوں کا کھیل نہ بنایا جائے ختم نبوت ایکٹ کو چھیڑا گیا تو کربلا کی تحریک دوہرائیں گے اورمزید کہاکہ قادیانیوں کی ریشہ دوانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ،قادیانی اسلام اور وطن دونوں کے غدار ہیں اور یہ پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرہ بنتے جارہے ہیں۔

قرآن وحدیث سے یہ بات ثابت ہے کہ عقیدہ ختم نبوت پر ایمان لانا دین کی بنیاد ہے جبکہ اس کا منکر دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوانے کا سہرہ اہل سنت وجماعت کے قائد امام الشاہ احمد نورانی صدیقی کے سر سجتا ہے آپ نے ذوالفقار علی بھٹو کودلائل کے ساتھ مجبور کیا کہ وہ اس قانون کو منظور کرے، پاکستان غلامان مصطفیﷺکی سرزمین ہے ،قادیانیوں کو ملک پاکستان میں سرگرمیوں سے روکا جائے ۔

ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور صاحبزادہ الشاہ محمداویس نورانی کے حکم پر اعلان کیا کہ آئندہ سال تاجدار ختم نبوت کانفرنس 7ستمبر2016ء کو جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہو گی۔کانفرنس میں ناظم سٹیج کی ذمہ داری علامہ محمد عرفان جلالی اور مولانا سجاد احمد جلالی نے سرانجام دی۔کانفرنس میں علامہ عبید احمد ستی،علامہ غلام محمد چشتی،حافظ محمد اقبال نعیمی،عبدالقادر سکندری،قاری حاکم دین نقشبندی،سید جہانگیر سعیدی،قاری علی اکبر نعیمی،پروفیسر محمد اسلم جلالی ،حامد رضا بھٹی ،حسنات قادری،طاہر رشید تنولی،مولانا وقار چشتی ،حافظ محمد حسین نورانی،مفتی مختار رضوی(گوجر خان)،مولانا محمد نوید ہزاروی،قاری محبوب قادری،مولانا لیاقت رضوی(PST)،قاری اسحاق نورانی،مولانا محمد رمضان پروانہ،مولانا اشفاق صابری ،مولاناریاض الحسن (ایبٹ آباد)،مولانا شرف الدین (ٹیکسلا)،مفتی فدا حسین رضوی،قاری کامران ،قاری محمد بلال ،مولانا اﷲ داد شاہد،مولانا نعیم قادری،مولانا فتح خان چشتی ،علامہ محمد شوکت علی چشتی،علامہ ظہیر عباس قادری ،سید وحید حسین شاہ ،مولانا شفیق قادری،مولانا ممتاز ہارونی ،قاری عبدالقیوم جلالی (لالہ موسی)،مولانا احمد حسن (لوہی بھیر)،مولانا فدا حسین قادری(ڈوڈیال آزادکشمیر)،حافظ یوسف جلالی ،مولانا رفیق شاکر ،مولانا عبدالعزیزقادری ،قاری عظیم قادری ،علامہ سرفراز احمد (منڈی بہاؤالدین)،مولانا ساجد قادری(رحیم یار خان )،مفتی نصیر احمد نقشبندی ،مفتی اقبال قادری ،سید محمد عاصم کاظمی ،سید شفقت حسین بخاری ،محمد اسد چوہدری مرکزی نائب صدر ATI،مفتی رخسار احمد جلالی ،مولانا طارق صدیقی،علامہ عمر حسن رازی،مولانا صداقت ستی کے علاوہ دیگر نے بھر پور شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :