Live Updates

وزیراعظم نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی مانیٹرنگ کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی

کمیٹی منصوبے کی تکمیل میں حائل روکاوٹوں کو دور کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کرے گی ، پیپلزپارٹی ، تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں کو بھی نمائندگی حاصل

منگل 8 ستمبر 2015 19:15

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء ) وزیراعظم نواز شریف نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی مانیٹرنگ کیلئے ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس میں وفاقی وزیر سرحدی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر سینیٹر میر حاصل بزنجو ، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی ، جے یو آئی (ف) کے سینیٹر طلحہ محمود سمیت 22 ارکان کو شامل کیا گیا ہے ، یہ کمیٹی پاک چین اقتصادی منصوبے پر اتفاق رائے کے موقع پر بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اس کمیٹی میں تمام پارلیمانی جماعتوں کو نمائندگی دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے 22 ارکان شامل ہیں ، یہ کمیٹی منصوبے کی مانیٹرنگ کرے گی اور منصوبے کی تکمیل میں حائل روکاوٹوں کو دور کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کرے گی ۔ کمیٹی میں پیپلزپارٹی ، تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں کے بھی ارکان کو نمائندگی دی گئی ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات