وزیراعظم سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اﷲ کی ملاقات، پاک بحریہ کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال

منگل 8 ستمبر 2015 19:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اﷲ نے ملاقات کی، جس میں پاک بحریہ کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اﷲ نے ملاقات کی۔ یوم بحریہ کے موقع پر ہونے والی اس ملاقات میں وزیراعظم نوازشریف نے بحریہ کی پیشہ وارانہ کارکردگی اور 65ء کی جنگ میں کردار کی تعریف کی۔ ملاقات میں پاک بحریہ کے پیشہ ورانہ امور اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

متعلقہ عنوان :