پی یو آئی سی اسلامی دنیا کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کیلئے اہم کردار ادا کر سکتی ہے،پی یو آئی سی اسلامی ملکوں کے پارلیمانوں کے مابین موثر تعاون کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی، اجلاس اسلامی ممالک مابین تعاون اور اتحاد کوفروغ دینے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا
قائمقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کا پی یو آئی سی کے 34ویں اجلاس سے خطاب
منگل 8 ستمبر 2015 20:01
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) قائمقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ پی یو آئی سی کے ممبران نے انتہائی اہم ایجنڈے پر بحث کرنے کے ساتھ ساتھ اسلامی دنیا کو درپیش سنگین چیلنجز کو بھی اجاگر کیا،پی یو آئی سی اسلامی دنیا کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کیلئے اور اسلامی بھائی چارے کو فروغ دینے کیلئے اہم کردار ادا کر سکتی ہے،پی یو آئی سی اسلامی ممالک کے پارلیمانوں کے مابین با معنی اور موثر تعاون کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی، پی یو آئی سی کے اجلاس اسلامی ممالک کے مابین تعاون اور اتحاد کو فروغ دینے میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔
وہ منگل کو اسلامی ممالک کی پارلیمانی یونین پی یو آئی سی کے ہونے والے 34ویں اجلاس کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے۔(جاری ہے)
قائمقام سپیکر نے کہا کہ دو روزہ اجلاس کے دوران ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران نے انتہائی اہم ایجنڈے پر بحث کرنے کے ساتھ ساتھ اسلامی دنیا کو درپیش سنگین چیلنجز کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے پی یو آئی سی کے دہشت گردی سے متعلق چارٹر کو حتمی شکل دینے پر پی یو آئی سی کے ممبران کی کاوشوں کو سراہا۔
قائمقام سپیکر نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پی یو آئی سی اسلامی دنیا کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کیلئے اور اسلامی بھائی چارے کو فروغ دینے کیلئے اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں پی یو آئی سی کے کردار کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ پی یو آئی سی اسلامی ممالک کے پارلیمانوں کے مابین با معنی اور موثر تعاون کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ انہوں نے ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور غیر متزلزل حمایت کا یقین دلانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کے حصول تک اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔ مرتضیٰ جاوید عباسی نے اجلاس کے شرکاء اور پی یو آئی سی کے سیکرٹری جنرل کا پاکستان میں ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں شرکت اور ان کی قیمتی تجاویز اور مشوروں پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پی یو آئی سی کے اجلاس اسلامی ممالک کے مابین تعاون اور اتحاد کو فورغ دینے میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.