بی ایل ایف کے کمانڈر ڈاکٹر اﷲ نذر آپریشن میں ہلاک ہوگئے ہیں،میر سرفراز بگٹی کا دعویٰ

حساس اداروں اور ایف سی نے دالبندین کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے بہت بڑے مواصلاتی سینٹر کو ناکارہ بنا کر 7مطلوب دہشتگردوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا براہمدغ بگٹی اگر ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں اآنا چاہے تو ہم انہیں خوش آمد ید کہیں گے،پریس کانفرنس

منگل 8 ستمبر 2015 20:06

بی ایل ایف کے کمانڈر ڈاکٹر اﷲ نذر آپریشن میں ہلاک ہوگئے ہیں،میر سرفراز ..

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء ) صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ بی ایل ایف کے کمانڈر ڈاکٹر اﷲ نذر غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے آواران کے علاقے میں ہونے والے آپریشن کے دوران مارے گئے ہیں براہمدغ بگٹی اگر ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں اآنا چاہے تو ہم انہیں خوش آمد ید کہیں گے۔ منگل کے روز سول سیکرٹریٹ میں حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہونے سے قبل سیکرٹری داخلہ اکبر حسین درانی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی صوبائی وزیر داخلہ نے کہاکہ ڈاکٹر اﷲ نذر کے زندہ ہونے کے کوئی شواہد ابھی تک سامنے نہیں آئے ۔

انہوں نے کہاکہ حساس اداروں اور ایف سی نے دالبندین کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے بہت بڑے کمیونیکشین سینٹر کو ناکارہ بنا کر 7مطلوب دہشتگردوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حساس اداروں اور سیکورٹی فورسز کی جانب سے طویل عرصے جاری آپریشن کے باعث زیادہ تر دہشتگردی دالبندین اور نواحی علاقوں سے فرار ہوچکے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کی جانب کمیونیکیشن سینٹر دالبندین میں واقعہ دو بلند و بالا پہاڑ کی چھوٹیوں پر قائم کیا گیا تھا یہ مواصلاتی نظام وی پی ٹی سی ایل نمبر کو سنائیوںsnayo))وارلیس سسٹم کے ذریعے 100کلو میٹر سے 150کلو میٹر بارڈر کے اندر اور باہر پہنچایا گیا انہوں نے کہاکہ وی پی ٹی سی ایل نمبر ز کالعدم تنظیموں انڈین ، افغان انٹیلی جنس ایجنسی ، تحریک طالبان افغانستان، القاعدہ ، بلوچ علیحدگی پسند ، جند اﷲ ، اور اسلحہ اور منشیات سمگلروں کے زیر استعمال تھے یہ نمبر وہ بلوچستان بلکہ پورے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں کیلئے استعمال کرتے تھے ۔

انہوں نے کہاکہ برآمد ہونے سم اٖفغانی انڈین ، ایرانی ، یو کے، یو ایس اے ، خلیجی، اور یورپین ممالک کے نمبر موجود ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ گرفتارہونے والے بہت سے دہشتگردوں نے انڈین انٹیلی جنس ایجنسی (را) سے تعلق کا اعتراف کیا ۔انہوں نے کہاکہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :