محمد نواز شریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا

ایٹمی اثاثوں اور دفاعی صلاحیت پر بریفنگ دی جائے گی

منگل 8 ستمبر 2015 21:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اہم اجلاس کل جمعرات کو طلب کرلیا، اجلاس میں ایٹمی اثاثوں اور دفاعی صلاحیت پر بریفنگ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اہم اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا، اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی شرکت کریں گے، جب کہ داخلہ، خزانہ اور دفاع کے وزرا بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔اجلاس میں ڈی جی نیشنل کمانڈ اتھارٹی شرکاء کو ایٹمی اثاثوں اور دفاعی صلاحیت پر بریفنگ دیں گے، اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی کے معاملے اور ایٹمی پروگرام اور میزائل ٹیکنالوجی کی ترقی کا جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :