نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور کرلیں، درخواستوں پر سماعت 15ستمبر کو ہو گی

منگل 8 ستمبر 2015 22:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور کرلیں، درخواستوں پر سماعت 15ستمبر کو ہو گی، سماعت کے دوران بجلی کی قیمت 2روپے 19پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو نیپرا نے سی پی پی اے کی جانب سے جون کے مہینے کیلئے بجلی 2روپے 19پیسے اور جولائی 2 روپے 12پیسے کمی کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور کرلی ہیں، درخواستوں پر سماعت 15ستمبر کو ہو گی، اس دوران بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2روپے 19پیسے کمی کا امکان ہے

متعلقہ عنوان :