بیوی نے شوہر اور پولیس کار دونوں کو چرالیا مگر۔۔۔۔

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 8 ستمبر 2015 22:45

بیوی نے شوہر اور پولیس کار دونوں کو  چرالیا مگر۔۔۔۔

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8ستمبر۔2015ء)ایک 28 سالہ عورت نےاس وقت پولیس کار چرا لی جب اس کا شوہر اس کی پچھلی سیٹ پر بندھا ہوا تھا اور پولیس والا باہر دوسری گاڑی والے سے باتیں کر رہا تھا۔ تاہم اگلے دن دونوں گرفتار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق امبر واٹفورڈ اس وقت پولیس کار میں گھسی جب پولیس والا باہر دوسری گاڑی والے سے بات کر دیا تھا۔

اس کے بعد امبر نے گاڑی چلائی اور موقع سے فرار ہو گئی۔گاڑی کی پچھلی سیٹ پر اس کا شوہر بندھا بیٹھا تھا۔ الاسکا کے حکام کے مطابق گاڑی جہاں سے چوری ہوئی تھی اس کے ارد گرد دور دور تک نہیں ملی تاہم امبر اور اس کے شوہر جوشوا کو اگلے دن گرفتار کر لیا گیا۔ جوشوا واٹفورڈ کو پہلی بار بگ لیک کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔جوشوا عدالت کے بلانے کے باوجود حاضر نہیں ہوا تھا ، جس کے باعث اسے گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے جوشوا کو نشے میں ڈرائیونگ کرنے کے الزام میں طلب کیا تھا۔ امبر واٹفورڈ کے جوشوا سمیت گاڑی چرانے کے بعد دونوں 30 گھنٹے ہی باہر رہ سکے اور انہیں دوبارہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔امبر واٹفورڈ پر چوری اور عدالت کاروائی میں خلل ڈالنے سمیت کئی مقامات درج کیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ مقدمات صرف امبر واٹفورڈ پر بنے ہیں، اس کے شوہر پرکوئی نیا مقدمہ نہیں بنایا گیا۔