فیفا 15 ویڈیو گیم زیادہ سے زیادہ وقت تک کھیلنےکا عالمی ریکارڈ

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 8 ستمبر 2015 22:45

فیفا 15 ویڈیو گیم زیادہ سے زیادہ وقت تک کھیلنےکا  عالمی ریکارڈ

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8ستمبر۔2015ء)دوبچوں کے باپ کرس کک نے زیادہ سے زیادہ دیر تک ویڈیو گیم فیفا 15 کھیل کر گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ2016 کے گیمر ایڈیشن میں اپنا نام درج کرا لیا ہے۔کرس 48 گھنٹوں تک مسلسل فیفا 15 کھیلتا رہا۔کرس نے یہ ریکارڈ لندن کے ایک گیمنگ کیفے میں 48 گھنٹے ، 49 منٹ اور 41 سیکنڈ تک فیفا15 ویڈیو گیم کھیل کر بنایا ہے۔ اس سے پہلے سب سے زیادہ دیرتک فیفا گیم کھیلنےکا ریکارڈ کینیڈا کے جورڈن بلوئی مین اور سکاٹ فرانسس ونڈرکے پاس تھا، جنہوں نے اگست 2012 میں 47 گھنٹے اور 5 منٹ تک ویڈیو گیم کھیلی تھی۔

جتنی دیر تک کرس ویڈیو گیم کھیلتا رہا اتنی دیر میں اصل فٹ بال کے 30 سے زیادہ میچز ہوسکتے ہیں۔ کرس کا کہنا ہے کہ میں اورزیادہ دیر تک کھیل سکتا تھا مگرزیادہ دیر تک کھیلنے کے لیے آپ کے اردگرد سپورٹ کرنے والی ٹیم کا ہونا ضروری ہے، جبکہ 9 بجے سب گھر جانے والی بسوں کی طرف بھاگتے ہیں۔

(جاری ہے)

کرس نےکہا کہ گیم کھیل کر میری آنکھیں تو ٹھیک ہے مگر مجھے آخر میں زیادہ محنت کرنا پڑی۔کرس نے کہا کہ مجھے اس بات کی فکر نہیں کہ مستقبل میں کوئی میراریکارڈ توڑے گا۔ کرس کا کہنا ہے کہ بچوں کے ویڈیو گیم کھیلنے سے کوئی مسئلہ نہیں ہوتا مگر اس کے لیے والدین ذمہ دار ہیں۔ والدین کا فرض ہے کہ بچوں کی نگرانی کریں اور دیکھیں بچے کتنی دیر گیم کھیلتے ہیں۔