سی ڈی اے کا ایک اور کارنامہ،کھیلوں کی میدان،قبرستان پلاٹ بنا کر الاٹ کر دیئے
سی ڈی اے حکام نے سیکٹر آئی ایٹ‘ جی الیون ‘ ایف ایٹ اور ایف الیون کے چار گراؤنڈ اور قبرستان پلاٹ بنا کر بااثر افراد کو الاٹ کئے سی ڈی اے کے غیر قانونی اقدامات پر ایکشن لینے والے سرکاری ادارے بھی اس مکروہ دھندے میں ملوث، چائنہ کٹنگ کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا
منگل 8 ستمبر 2015 23:07
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کی انتظامیہ سرکاری اراضی کو چائنہ کٹنگ کرنے میں کراچی کی لینڈ مافیا کو بھی مات دے گئی‘ کھیلوں کے میدان اور قبرستانوں میں پلاٹ بناکراعلیٰ بیورو کریٹس ‘ سیاستدانوں ‘ سی ڈی اے افسران و ملازمین اورجنرل پبلک کو الاٹ کردیئے‘ معتبر ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ سی ڈی اے حکام نے گزشتہ چند ماہ کے دوران سیکٹر آئی ایٹ‘ جی الیون ‘ ایف ایٹ اور ایف الیون کے چار گراؤنڈ اور قبرستان بااثر افراد کو اربوں روپے مالیتی پلاٹ الاٹ کئے۔
ذرائع کے مطابق سیکٹر آئی ایٹ تھری کے کھیل کے میدان کی اراضی نجی سکول کو الاٹ کی گئی اسی طرح آئی ایٹ مرکز کے گراؤنڈکی اراضی ایک سرکاری ادارے کو الاٹ کردی گئی۔(جاری ہے)
سیکٹر جی الیون کی گلی نمبر 73 میں واقع ایک گراؤنڈ کی اراضی پر بارہ پلانٹ بناکرالاٹ کردیئے گئے افسوسناک امر یہ ہے کہ مذکورہ پلاٹ مبینہ طورپر ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ذریعے ایف آئی اے اور نیب کے افسران کو الاٹ کئے گئے اسی طرح سیکٹر ایف ایٹ میں واقع فٹ بال گراؤنڈ پر وکلاء نے بزور طاقت اپنے چیمبرز اور ڈسپنسری قائم کر رکھی ہے ایف الیون سیکٹر کے قدیمی قبرستان پر متاثرین کے آباؤ و اجداد کی قبروں کی بے حرمتی کرتے ہوئے سی ڈی اے پراپرٹی مینول کو ہوا میں اڑاتے ہوئے ایک درجن سے زائد پلاٹ بنا کر نیلام عام کردیئے گئے۔
افسوسناک امر یہ ہے کہ سی ڈی اے کے ان قانونی اقدامات جو اب چائنہ کٹنگ سے معروف ہیں پر ایکشن لینے والے سرکاری ادارے بھی اس مکروہ دھندے میں ملوث نظر آتے ہین جس کے باعث اربوں روپے کی چائنہ کٹنگ کا دھندہ سی ڈی اے میں عروج پر نظر آتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.