ٹھوکر نیازبیگ سے چار خود کش حملہ آوروں سمیت پانچ دہشت گردگرفتار

منگل 8 ستمبر 2015 23:22

ٹھوکر نیازبیگ سے چار خود کش حملہ آوروں سمیت پانچ دہشت گردگرفتار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) حساس اداروں نے ٹھوکر نیاز بیگ سے چار خود کش حملہ آوروں سمیت پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق قانون نافذکرنیو الے اداروں نے ٹھوکر نیاز بیگ میں کاروائی کرتے ہوئے 4 خودکش حملہ آوروں سمیت 5 دہشت گرد وں کو گرفتارکرنے کیساتھ ان کے قبضے سے خود کش جیکٹس اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

حساس اداروں نے پانچوں دہشت گردوں کو موبائل فون کے ذریعے ٹریس کیا۔ پانچوں دہشت گرد شہر میں داخل ہونے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ان کے قبضے سے خود کش جیکٹس اور اسلحہ بر آمد کرلیا گیا ہے۔دہشت گردوں کی عمریں سترہ سے اکیس سال کے درمیان ہیں۔ خود کش حملہ آوروں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ حساس اداروں نے انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے

متعلقہ عنوان :