کراچی:منظور کالونی میں گھر سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی لاشیں برآمد ، بچہ زندہ بچ گیا

بدھ 9 ستمبر 2015 11:12

کراچی:منظور کالونی میں گھر سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی لاشیں برآمد ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9ستمبر2015ء)کراچی کے علاقے منظور کالونی میں مکان سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی لاشیں ملیں جنہیں تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ،قتل کے بعد ملزمان نے گھر کو آگ لگا دی ۔ واردات کا نشانہ بننے والوں میں ایک ہی خاندان کا پیتالیس سالہ طارق ، چالیس سالہ سمینہ ، پندرہ سالہ سعد اور تیرہ سالہ رومیسہ بھی شامل ہیں جبکہ 8 سالہ حماد زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے واردات سے قبل مقتولین کو بے ہوش کیا اور پھر آگ لگا کر شواہد مٹانے کی کوشش بھی کی۔ مقتول طارق کے چچا کا کہنا ہے گھر سے دھواں نکلتا دیکھنے پر واقعے کا علم ہوا ، مقتول طارق کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا اور ہماری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہے ۔ پولیس کے مطابق محمد طارق کا ایک بیٹا حماد زخمی ہوا اور تیسرا بیٹا محمد باسط وقوعہ کے وقت مدرسے میں تھا ۔ علاقہ مکینوں کے مطابق مقتول طارق گھر گھر جا کر بچوں کو قرآن پڑھایا کرتا تھا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم اس واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے ۔