پاکستان اور بھارت میں ڈی جی رینجرز کی سطح کے مذاکرات آج نئی دہلی میں ہوں گے

بدھ 9 ستمبر 2015 11:16

پاکستان اور بھارت میں ڈی جی رینجرز کی سطح کے مذاکرات آج نئی دہلی میں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9ستمبر2015ء) پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈی جی رینجرز سطح کے مذاکرات آج نئی دلی میں ہوں گے ، سرحد اور ورکنگ باونڈری پر کشیدگی بنیادی نکتہ ہو گا ، سرحدوں پر کشیدگی ڈی جی رینجرز وفد کے ہمراہ آج نئی دہلی جائیں گے ۔ بی ایس ایف حکام سے دو ٹوک بات ہوگی ۔

(جاری ہے)

میجر جنرل عمر فاروق برکی چار روزہ دورے میں وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ ، سمگلنگ اور پاکستانی اہلکاروں کی شہادت کا معاملہ اٹھائیں گے ۔

تجزیہ کار کہتے ہیں بھارت سرحدی کشیدگی کو صرف اہم مذاکرات سے پہلے ایجنڈا تبدیل کرنے کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے ۔ دوسری جانب کشمیر پیس اینڈ کلچر کی چئیرپرسن مشال ملک کہتی ہیں بھارتی جارحیت کو اقوام عالم کے سامنے بے نقاب کیا جائے ۔ گزشتہ دو ماہ میں بھارت کی جانب سے 90 سے زائد بار ایل او سی اور ورکنگ باونڈری کی خلاف ورزی کی گئی اور 25 سے زائد معصوم شہری شہید ہوئے ۔