پی سی بی بھارت کے پیچھے بھاگنا چھوڑ دے ، جاوید میانداد

بدھ 9 ستمبر 2015 11:57

پی سی بی بھارت کے پیچھے بھاگنا چھوڑ دے ، جاوید میانداد

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9ستمبر ۔2015ء ) قومی ٹیم کے سابق مایہ ناز بیٹسمین اور سابق کپتان جاوید میانداد نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کہا ھے کہ وہ بھارت کے پیچھے بھاگنا چھوڑ دے ، پاکستان ایک خوددار ملک ھے اور ھماری ٹیم بہت اچھی ھے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں جاوید میانداد نے کہا کہ پاکستان بھارت سے سیریز کے لئے اتنا پیچھے نہ بھاگے اور خودداری کا مظاہرہ کرے ۔ میانداد نے کہا کہ بھارت ہر بار کھیل کو سیاست سے نتھی کر دیتا ھے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو پیسے کا لالچ نہیں کرنا چاھئیے ۔ سابق کپتان نے کہا کہ بگ تھری پر صرف اس لئے سائن کرنا کہ بھارت سے کرکٹ ملے گی غلط تھا اور انہوں نے پہلے بھی اسکی مخالفت کی تھی ۔