سنیارٹی لسٹ نظر انداز ،چیئرمین سی ڈی اے نے اپنے پرائیویٹ سیکرٹری کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی
بدھ 9 ستمبر 2015 11:59
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کے چیئرمین معروف افضل نے سنیارٹی لسٹ کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے پرائیویٹ سیکرٹری محمد رشید کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی۔ نوازنے اور بدانتظامی کی مثال اگر دیکھنی ہو تو سی ڈی اے کے چیئرمین معروف افضل کی کارکردگی سے دیکھی جا سکتی ہے۔ معروف افضل جو کہ وفاقی دارالحکومت کی تعمیر و ترقی کے ذمہ دار ادارے کے سربراہ ہونے کے علاوہ 15 ہزار سے زائد ملازمین و افسران کے باس بھی ہیں نے اپنے ماتحت پرائیویٹ سیکرٹری محمد رشید کو نوازنے کی خاطر تمام قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے گریڈ 19 میں ترقی دے دی۔
واضح رہے کہ محمد رشید سنیارٹی لسٹ کے حساب سے جونیئر آفیسر ہیں جبکہ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے پرائیویٹ سیکرٹری کو بارہ سال کی مسلسل سروس کے بعد سینئر پرائیویٹ سیکرٹری پر 19 ویں سکیل پر ترقی دینے کے احکامات چند سال قبل دیئے گئے تھے جو کہ تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں پر لاگو ہوتے ہیں تاہم چیئرمین سی ڈی اے نے وزیراعظم پاکستان کے احکامات کو تو مد نظر رکھا لیکن اپنے پرائیویٹ سیکرٹری کو نوازنے کے لئے سنیارٹی لسٹ کو نظر انداز کر دیا۔(جاری ہے)
آن لائن نے اس حوالے سے موقف جاننے کے لئے سی ڈی اے کے ترجمان رمضان ساجد سے بات کی تو انہوں نے کسی قسم کی کوئی بھی بات نہ کرنے اور موقف دینے سے انکار کر دیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
-
سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان
-
اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان
-
بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
-
برائلرگوشت کی قیمت 699 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
چینی کارساز کمپنی چیری کا ٹیگو 8 کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس کی بلند سطح عبور کر گیا تھا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کیلئے فروخت کے دبائو سے تیزی مندی میں تبدیل ..
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
ایس ای سی پی نے پہلے ڈیجیٹل انشورنس کا لائسنس جاری کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.