وین رونی انگلینڈ کی جانب سے زیادہ گول کرنیوالے فٹ بالر بن گئے

بدھ 9 ستمبر 2015 12:17

وین رونی انگلینڈ کی جانب سے زیادہ گول کرنیوالے فٹ بالر بن گئے

ویمبلے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9ستمبر ۔2015ء ) انگلش سٹرائیکر وین رونی نے انگلینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا ، انہوں نے اپنا پچاس واں انٹرنیشنل گول سوئٹزرلینڈ کیخلاف پنالٹی پر کیا۔

(جاری ہے)

وین رونی نے ہفتے کے دن سان میرینو کیخلاف فٹ بال میچ میں 49واں گول کر کے بوبی چارلٹن کا 49 گول کرنے کا ریکارڈ برابر کیا اور 3 ہی دن بعد 50واں گول کر کے 45 سال بعد ایک نیا ریکارڈ بنا ڈالا ۔ رونی نے 50واں گول یورو 2016 کیلئے کوالیفائنگ میچ میں سویٹزر لینڈ کیخلاف کیا۔ ویمبلے گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے حریف ٹیم کو 0-2 سے شکست دی ۔ انگلینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ اس سے پہلے سر بوبی چارلٹن نے 1970ء میں 49 گول کر کے قائم کیا تھا ۔