بیسویں قومی ایج گروپ جونیئر سوئمنگ چیمپئن شپ آئندہ ماہ 16 اکتوبر سے پشاور میں شروع ہوگی

بدھ 9 ستمبر 2015 12:36

بیسویں قومی ایج گروپ جونیئر سوئمنگ چیمپئن شپ آئندہ ماہ 16 اکتوبر سے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء)بیسویں قومی ایج گروپ جونیئر سوئمنگ چیمپئن شپ آئندہ ماہ 16 اکتوبر سے عدیل خان سوئمنگ پول پشاور میں شروع ہو گی جس میں ملک بھر سے سوئمرز مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا سوئمنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری آصف اورکزئی نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ چیمپئن شپ میں میزبان خیبر پختونخوا سمیت پنجاب، سندھ، اسلام آباد، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا سے 80 کے قریب سوئمرز شرکت کریں گے۔