سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم”ہیرو“ پرسوں ریلیز ہو گی

بدھ 9 ستمبر 2015 12:44

سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم”ہیرو“ پرسوں ریلیز ہو گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) بولی وڈ دبنگ اداکار سلمان خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ کنگ خان شاہ رخ خان سے گلوکاری میں بہتر ہیں۔سلمان خان نے حال ہی میں اپنی پروڈکشن میں بننے والی فلم’ ’ہیرو“ میں ایک گانا”میں ہوں ہیرو تیرا‘ گایا ہے جو فلم کی ریلیز سے پہلے ہی کافی مقبول ہوچکا ہے۔فلم ”ہیرو“ 11 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

فلم کی ہدایت نکہیل ایڈوانی نے دی ہے جس میں اداکار سورج پنچھولی اور اتھیا شیٹی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق سلمان خان کا کہنا تھا کہ وہ گلوکاری اپنے کیرئیر کو چلانے کے لیے نہیں کر سکتے البتہ شاہ رخ خان سے اپنی گلوکاری کی برابری کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ بہتر گلوکار ہیں۔اپنی فلم ’ہیرو‘ کی ایک تقریب کے دوران گلوکار راحت فتح علی خان جنہوں نے ہیرو میں ایک گانا بھی گایا ہے، سے سوال کیا گیا کہ شاہ رخ اور سلمان خان میں بہتر گلوکاری کون کرتا ہے جس کے جواب میں راحت کا کہنا تھا کہ انہوں نے سلمان خان کا گانا سنا ہے البتہ شاہ رخ خان کا گانا ابھی سننا باقی ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران سلمان خان نے راحت فتح کی بات کو روکتے ہوئے کہا کہ ’اس میں کوئی شک نہیں شاہ رخ ہار جائیں گے اور جیت کے لیے خود میرا ہاتھ اٹھائیں گے، میں بے شک ان سے بہتر گلوکار ہوں۔سلمان خان نے بولی وڈ میں کئی اداکاروں کے کیرئیر شروعا کرنے میں مدد کی اور اب وہ اپنی فلموں کے زریعے نئے گلوکاروں کو بھی سامنے لا رہے ہیں۔سلمان خان کا مزید کہنا تھا کہ جب وہ ایک گانا گا سکتے ہیں اور لوگوں میں ہٹ بھی ہورہا ہے تو نئے گلوکاروں کو بھی موقع دینا چاہیے۔سلمان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’ہیرو‘ کی ہدایت نکہیل ایڈوانی نے دی ہے جس میں اداکار سورج پنچھولی اور اتھیا شیٹی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔فلم ”ہیرو“ 11 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :