سابق ڈی جی آئی ایس پی آر (ر) میجر جنرل اطہر عباس برطانیہ میں ہائی کمشنر تعینات

بدھ 9 ستمبر 2015 13:05

سابق ڈی جی آئی ایس پی آر (ر) میجر جنرل اطہر عباس برطانیہ میں ہائی کمشنر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) پاکستان نے سابق ڈی جی آئی ایس پی آر (ر) میجرجنرل اطہر عباس کو برطانیہ میں ہائی کمشنر تعینات کر دیا۔ نومبر میں عہدے کا چارج سنبھالیں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بدھ کے رو ز پاکستان نے سابق ڈی جی آئی ایس پی آر (ر) میجر جنرل اطہر عباس کو برطانیہ میں پاکستان کی جانب سے نیا ہائی کمشنر تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

اطہر عباس نومبر 2015 کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے اور ہائی کمشنر کے طور پر اپنے فرائض منصبی ادا کریں گے ۔ اس وقت پاکستان کے برطانیہ میں موجودہ ہائی کمیشنر ابن عباس ہیں جس کو نومبر کے مہینے میں واپس وطن بلایا جا رہا ہے اس سے قبل (ر)میجر جنرل اطہر عباس مشرف دور میں پاک فوج میں بطور ڈی جی آئی ایس پی آر کے منصب پر بھی فائز رہ چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :