ٹی وی کے آگے ناچ کیوں رہی تھی؟ سعودی شخص نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 9 ستمبر 2015 13:10

ٹی وی کے آگے ناچ کیوں رہی تھی؟ سعودی شخص نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی

سعودی عرب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9ستمبر2015ء) ایک سعودی شخص نے اپنی بیوی کو محض اس لئے طلاق دے کر فارغ کر دیا کہ وہ اس کی غیر موجودگی میں ٹی وی کے سامنے ناچ رہی تھی۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار صدا کے مطابق اس عورت نے اخبار کو باتایا کہ اس کا شوہر اسے پہلے بھی کتنی مرتبہ گانوں کے چینل دیکھنے سے منع کر چکا تھا اور اسے صرف وہ چینل دیکھنے کی اجازت تھی جو خبروں سے متعلق تھے اور اس کے شوہر کو بھی پسند تھے۔بیوی کے مطابق وہ اپنے شوہر کے دفتر جانے کا انتظار کرتی تھی تاکہ وہ اپنے پسند کے چینل لگا کر گانوں پر ڈانس کر سکے۔سعودی اخبار نے شوہر اور بیوی کا نام صیغہ راز میں رکھا ہے اور وہ سعودی عرب میں کہاں رہتے ہیں یہ بھی بتانے سے گریز کیا ہے