حکومت پنجاب بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم کو زمبابوے کرکٹ ٹیم کی طرح کی سیکورٹی مہیا کرے گی، رانا مشہود

بدھ 9 ستمبر 2015 13:10

حکومت پنجاب بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم کو زمبابوے کرکٹ ٹیم کی طرح کی سیکورٹی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کے دوران زمبابوے کرکٹ ٹیم کی طرح کی سیکورٹی مہیا کرے گی۔

(جاری ہے)

پنجاب سپورٹس بورڈ میں بنگلہ دیش کی سیکورٹی ٹیم کے عہدیداران کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سیکورٹی وفد کو تمام سیکورٹی انتظامات کے بارے میں مکمل بریفنگ دے دی گئی ہے اور مجھے پوری امید ہے کہ پاکستان کے عوام بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے میدان میں کھیلتا دیکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :