لیجنڈ برازیلین فٹ بالر پیلے اکتوبر میں بھارت کا دورہ کریں گے

بدھ 9 ستمبر 2015 13:13

لیجنڈ برازیلین فٹ بالر پیلے اکتوبر میں بھارت کا دورہ کریں گے

کولکتا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء)رواں سال اکتوبر میں فٹ بال کے برازیلین لیجنڈ پیلے بھارت کا دورہ کریں گے اور ایک ہفتے پر مشتمل دورے میں میں ان کی مشہور بھارتی کرکٹرز سوراو گنگولی اور سچن ٹنڈولکر سے بھی ملاقات ہو گی۔

(جاری ہے)

اڑتیس برس کے طویل عرصے کے بعد ایک بار پھر بھارت میں قدم رکھنے والے عظیم فٹ بالر تیرہ اکتوبر کو آئی ایس ایل میں کولکتا کا کیرالہ کیخلاف میچ بھی دیکھیں گے۔74 سالہ سابق اسٹار کا کہنا ہے کہ بھارت کا دورہ ان کیلئے ایک اعزاز ہے جہاں فٹ بال کے چاہنے والوں کی کمی نہیں جن کی ایک نئی نسل کو دیکھنا ان کیلئے بہت زیادہ خوشی کا باعث ہوگا۔