پاکستان سکاؤٹ کیڈٹ کالج بٹراسی کے زیراہتمام منعقدہ میرا تھن ریس اقبال ہاؤس نے جیت لی

بدھ 9 ستمبر 2015 13:28

پاکستان سکاؤٹ کیڈٹ کالج بٹراسی کے زیراہتمام منعقدہ میرا تھن ریس اقبال ..

بالاکوٹ۔ 9 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) پاکستان سکاؤٹ کیڈٹ کالج بٹراسی کے زیراہتمام منعقدہ میرا تھن ریس اقبال ہاؤس نے جیت لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کیڈٹ کالج بٹراسی کے زیراہتمام میراتھن ریس کا اہتمام کیا گیا جس میں کالج ہذا کے 4 ہاؤسز اقبال، جناح، کاغان اور خیبر نے حصہ لیا۔ ریس کی نگرانی پاکستان سکاؤٹ کیڈٹ کالج بٹراسی کے پرنسپل بریگیڈیئر (ر) عبد الحفیظ (ستارہ امتیاز ملٹری) نے کی۔

جنگل منگل کے قریب سے شروع ہونے والی میرا تھن ریس میں 4 مختلف ہاؤسز کے تقریبا450کیڈٹس نے حصہ لیا۔ میرا تھن ریس مقابلوں میں ججز صاحبان کے فرائض لیکچرار عدنان، لیکچرار عرفان، اے پی اجمل اور خورشید نے سرانجام دیئے۔ اورل انچارج محمد شکیل نے مقابلہ میں شریک کیڈٹس کی نگرانی کی۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق اقبال ہاؤس نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور مقررہ فاصلہ 8 منٹ 25 سیکنڈ میں طے کیا جبکہ جناح ہاؤس نے9 اور 14 سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی، کاغان ہاؤس نے ایک سیکنڈ کے فرق کے ساتھ تیسرے اور خیبر ہاؤس چوتھے نمبر پر رہا ،یوں کاغان ہاؤس نے مقررہ فاصلہ9 منٹ 15 سیکنڈ جبکہ خیبر ہاؤس نے12 منٹ 3 سیکنڈ میں طے کیا۔

بعد ازاں اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء سے گفتگوکرتے ہوئے پاکستان سکاؤٹ کیڈٹ کالج بٹراسی کے پرنسپل بریگیڈیئر (ر) (ستارہ امتیاز ملٹری) نے کہا کہ صحت مند تفریحی سرگرمیاں ہماری ثقافتی روایات کی آئینہ دار ہیں جنہیں فروغ دیکر ہم اپنے نوجوانوں کا مستقبل محفوظ بنا سکتے ہیں۔