پاکستان کرکٹ بورڈ سپر لیگ کیلئے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کی خدمات حاصل کرنے کیلئے کوشاں

بدھ 9 ستمبر 2015 13:56

پاکستان کرکٹ بورڈ سپر لیگ کیلئے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کی خدمات ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) پی سی بی سپر لیگ کیلیے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کی خدمات حاصل کرنے کیلیے کوشاں ہے،اس صورت میں اسے فیس کے ساتھ دیگر تمام اخراجات بھی برداشت کرنا ہوں گے۔عدم دستیابی کی صورت میں پاکستان کو اپنے اے سی ایس یو پر انحصار کرنا پڑے گا۔ دریں اثناآئی سی سی اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی یونٹ کا 2 روزہ دبئی میں ہوگی ، پاکستان کی نمائندگی ڈائریکٹر سیکیورٹی اینڈ ویجیلنس کرنل (ر) اعظم کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ4 سے 24 فروری تک دوحا قطر میں ہو گی۔پی سی بی کی کوشش ہے کہ ایونٹ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن آفیشلزکا تقرر ہو،بنگلہ دیش، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ بھارت نے آئی پی ایل جبکہ ٹوئنٹی20چیمپئنز لیگ کیلیے بھی آئی سی سی اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی یونٹ کی خدمات لی گئی تھیں، آفیشلز نے ڈیپوٹیشن پر ایونٹ آرگنائزرز کے ساتھ کام کیا، معاوضے اور ایئرٹکٹ کے ساتھ قیام و طعام کے تمام اخراجات منتظمین نے ہی برداشت کیے۔

(جاری ہے)

مگر اب آئی سی سی قوانین کے مطابق ہر ممبر ملک کا اپنا ڈومیسٹک اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی یونٹ موجود ہے، ابتدا میں ان کے نہ ہونے کی وجہ سے کونسل کو اپنے ارکان بھیجنا پڑتے تھے، فروری میں چونکہ 4 سیریز جاری ہوں گی اس لیے آئی سی سی کیلیے اپنے اے سی ایس یو کو بھیجنا مشکل ہے،3 سے 24فروری تک آسٹریلیا کا دورئہ نیوزی لینڈ طے ہے، بنگلہ دیش زمبابوے کی میزبانی میں مصروف ہوگا، انگلش ٹیم جنوبی افریقہ میں سیریز کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :