پاکستان ہاکی فیڈرشن بھی ملک میں قومی کھیل کی بحالی کے کوشاں

بدھ 9 ستمبر 2015 14:22

پاکستان ہاکی فیڈرشن بھی ملک میں قومی کھیل کی بحالی کے کوشاں

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9ستمبر ۔2015ء ) پاکستا ن کرکٹ بورڈ کے بعد ہاکی فیڈرشن بھی ملک میں قومی کھیل کی بحالی کے کوشاں ہوگئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ہاکی سٹیڈیم ،لاہور میں ہاکی فیڈریشن کا اہم اجلاس ہوا ،ذرائع کے مطابق فیڈیشن نے ملک میں ہاکی کی بحالی کے سلسلے میں اجنٹائن ہاکی فیڈریشن سے رابطہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف نے ارجنٹائن کو رواں سال نومبر میں 3میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کر نے کی دعوت دی ہے ۔