ودیابالن 36 برس کی ہو گئیں ، عمر صرف نمبر گیم ہے ، ودیابالن

بدھ 9 ستمبر 2015 14:31

ودیابالن 36 برس کی ہو گئیں ، عمر صرف نمبر گیم ہے ، ودیابالن

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ ودیابالن 36 برس کی ہو گئیں ۔ کہتی ہیں کہ عمر صرف نمبر گیم ہے اپنی 36 ویں سالگرہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے 36 سال کی ہونے پر فخر ہے انہوں نے کہا کہ نہ صرف اداکارائیں بلکہ عام خواتین بھی اپنی عمر چھپاتی ہین اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ہماری سوسائٹی میں خواتین کے جوان نظر آنے کے حوالے سے بہت دباؤ ہے کیونکہ عموماً خواتین کو ان کے ینگ نظر آنے تک اہمیت دی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں عمر نمبر گیم ہے اس سے زیادہ کچھ نہیں ۔