گائیکی کے مقابلے میں شاہ رخ سے اچھا ہوں ‘ سلمان خان

بدھ 9 ستمبر 2015 14:37

گائیکی کے مقابلے میں شاہ رخ سے اچھا ہوں ‘ سلمان خان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) بالی وڈ دبنگ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ وہ گائیکی میں شاہ رخ خان سے اچھے ہیں اور زیادہ اچھا گانا گا لیتے ہیں۔ سلمان خان نے حال ہی میں اپنی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’ہیرو‘ میں ایک گانا ‘میں ہوں ہیرو تیرا’ گایا ہے جو فلم کی ریلیز سے پہلے ہی کافی مقبول ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

انڈیا ٹوڈے کے مطابق سلمان خان کا کہنا تھا کہ وہ گلوکاری اپنے کیرئیر کو چلانے کے لیے نہیں کر سکتے البتہ شاہ رخ خان سے اپنی گلوکاری کی برابری کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ بہتر گلوکار ہیں۔

اپنی فلم ’ہیرو‘ کی ایک تقریب کے دوران گلوکار راحت فتح علی خان جنہوں نے ہیرو میں ایک گانا بھی گایا ہے، سے سوال کیا گیا کہ شاہ رخ اور سلمان خان میں بہتر گلوکاری کون کرتا ہے جس کے جواب میں راحت کا کہنا تھا کہ انہوں نے سلمان خان کا گانا سنا ہے البتہ شاہ رخ خان کا گانا ابھی سننا باقی ہے۔ اس دوران سلمان خان نے راحت فتح کی بات کو روکتے ہوئے کہا کہ ’اس میں کوئی شک نہیں شاہ رخ ہار جائیں گے اور جیت کے لیے خود میرا ہاتھ اٹھائیں گے، میں بے شک ان سے بہتر گلوکار ہوں۔