سلطان اور رئیس… کیا 50 سالہ ”خانز“ کی حکمرانی برقرار رہے گی؟

بدھ 9 ستمبر 2015 14:45

سلطان اور رئیس… کیا 50 سالہ ”خانز“ کی حکمرانی برقرار رہے گی؟

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) آئندہ برس یعنی 2016ء میں عید کے موقع پر سلمان خان کی فلم ”سلطان“ نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جبکہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ”رئیس“ بھی اسی موقع پر ریلیز کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کے دو مقبول ترین اداکاروں کی اہم فلموں کی ایک ہی روز ریلیز نے انڈسٹری نے ایک مقابلے کی سی فضا پیدا کردی ہے اور فلمی پنڈتوں کے مطابق یہ دونوں فلمیں ان دونوں کا مستقبل طے کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی جو اپنی کی پانچویں دہائی میں داخل ہونے والے ہیں۔

یہ فلمیں اس لیے بھی اہم قرار دی جا رہی ہیں کہ نئے آنے والے ہیروز کی ایک طویل قطار بھی اس انتظار میں ہے کہ پرانے ہیروز ایک طرف ہوں تو ان کے لیے کوئی اچھی خبر سامنے آسکے۔ فلمی پنڈتوں کا خیال ہے کہ آنے والی فلمیں بآسانی 100 کروڑ کلب میں شامل ہوجائیں گی لیکن اس بات کی پیشگوئی نہیں کی جاسکتی کہ ”خانز“ کی حکمرانی کتنا عرصہ برقرار رہے گی