یوتھ گیمز : پاکستانی باکسرز ابتدائی راؤنڈ میں شکست سے دوچار ہوگئے

بدھ 9 ستمبر 2015 14:47

یوتھ گیمز : پاکستانی باکسرز ابتدائی راؤنڈ میں شکست سے دوچار ہوگئے

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9ستمبر ۔2015ء ) کامن ویلتھ یوتھ گیمز میں تمام پاکستانی باکسرز پہلے ہی رائونڈ میں ناکامی سے دوچار ہوکر مقابلوں کی دوڑ سے باہر ہوگئے ۔ ساموا میں جاری کامن ویلتھ یوتھ گیمز میں آسٹریلیا 11گولڈ، 7 سلور اور10 برانز میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔

(جاری ہے)

روس 7 گولڈ، 2 سلور اور 6 برانز اور انگلینڈ 5 گولڈ، 8 سلور اور 7 برانز میڈلز کے ساتھ دوسری اورتیسری پوزیشن پر ہے ۔

یوتھ گیمز میں پاکستان کے سکواش کھلاڑی اسرار احمد فلو میں مبتلا ہونے کی وجہ سے سیمی فائنل میں ریٹائر ہوگئے جس کے بعد ان کی مکسڈ ڈبلز میں سعدیہ کے ساتھ مقابلے میں شر کت بھی مشکوک ہوگئی ہے ۔ ادھر سعدیہ گل ویمن سکواش کے سیمی فائنل میں شکست سے دوچار ہوگئیں ۔ ٹینس ایونٹ میں ردا خالد کو پہلے ہی روائونڈ میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ۔